حکومت کی سیاست گردی انتہا کی ہے، حلیم عادل شیخ

لاہور (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کی سیاست گردی انتہا کی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے شورٹی بانڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی 18جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔