بالی ووڈ کی اداکارائیں اپنی عام زندگی میں بغیر میک اپ کیسی لگتی ہیں ؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو ویسے بھی ان کی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اداکارائیں اپنی عام زندگی میں بغیر میک اپ کیسی لگتی ہیں۔
1۔ کترینہ کیف:
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی خوبصورتی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں جبکہ وہ اپنی عام اور اصل زندگی میں کیسی لگتی ہیں، ان تصاویر سے آپ کو اندازہ ہوجائیگا۔
یہ تصویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں اداکارہ کی خوبصورتی کو بنا میک اپ کے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
2۔ پریانکا چوپڑا:
بالی وڈ انڈسٹری کا ایک اور معروف نام پریانکا چوپڑا کا ہے جو ہالی وڈ میں بھی اپنی پرکشش خوبصورتی کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔
اس تصویر میں اداکارہ کو ایک سادے انداز اور بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیںَ
3۔ انوشکا شرما:
انوشکا شرما بالی وڈ کی بے حد معروف اداکارہ ہیں جو کہ ہر انداز میں بہت اچھی لگتی ہیں لیکن میک اپ کے بنا بھی یہ اداکارہ بہت حسین نظر آتی ہیں ۔
4۔ عالیہ بھٹ:
بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے خوبصورت چہرے اور معصومیت کی وجہ سے بہت مشہور ہیں اور ہر انداز میں بے حد خوبصورت بھی نظر آتی ہیں لیکن میک اپ کے بنا عالیہ بھٹ اور خوبصورت نظر آتی ہیںَ۔
5۔ کرینہ کپور:
اداکارہ کرینہ کپور کے لئے مشہور ہے کہ وہ شوٹنگ کے علاوہ عام زندگی میں بہت سادہ انداز اختیار کر کے رہتی ہیں اور اسی انداز میں وہ اپنی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کراتی ہیں۔