دردانہ بٹ کا آخری سفر سے متعلق کیا کہنا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز انتقال کر جانے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی یادگار ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جن میں سے ایک میں وہ انسان کے آخری سفر سے متعلق بات کررہی ہیں۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دردانہ بٹ انسان کے آخری سفر اور دنیاوی معاملات سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


دردانہ بٹ کا کہنا ہے کہ ’ایک نہ ایک دن اس دنیا سے سب ہی کو جانا ہے، اب بات یہ ہے کہ دنیا سے جانے والا نیک گیا ہے تو وہ ایک ایسی جگہ گیا ہے جہاں ہر کوئی جانا چاہتا ہے، آخری سفر میں موت کے بعد اللّٰہ کے حضور اللّٰہ کے پاس، حضور اکرم ﷺ کے ساتھ جنت الفردوس میں جگہ ملے تو ہر کوئی جانا چاہے گا۔‘

دردانہ بٹ کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’اب دنیا سے جانے کی یہ جو اداسی ہے یہ ایک انسانی سوچ ہے، ہمیں نہیں معلوم کے مرنے والا کیا سوچ کر گیا ہے۔‘

دردانہ بٹ کا کہنا تھا کہ’اگر آخری سفر میں مقام اچھا مل جائے تو کوئی لوٹ کر واپس نہیں آنا چاہے گا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کوروناوائرس کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔