پلاسٹک سرجری سے خوبصورت بننے والی 5 معروف اداکارائیں، ان کی کچھ حیران کردینے والی تصاویر دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حسن قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے لیکن آج کل لوگ مصنوعی حسن کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔
خاص کر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں یہ رجحان بہت بڑھتا جارہا ہے، پھر چاہے وہ تکلیف دہ کاسمیٹک طریقے کار جیسے کہ فیس لفٹنگ، بریسٹ ایمپلانٹس، ناک یا ہونٹ کی سرجری یا پھر بوٹوکس کا سادہ علاج ہی کیوں نہ ہو۔ان تمام سرجریز میں سب سے عام ہونٹ اور ناک کی سرجری ہے جو عموماً اداکارائیں کرواتی ہیں۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف جن کی خوبصورتی کی تعریف ہر کوئی کرتا ہے پر انکی سرجری کو لے کر کافی سالوں سے انڈسٹری میں چرچے ہیں لیکن آج تک انہوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا مگر انکی پرانی اور نئی تصاویر میں ناک اور ہونٹ کا فرق صاف نظر آتا ہے۔


جھانوی کپور جو کہ سپراسٹار سِری دیوی کی بیٹی ہیں اور انہوں نے کچھ سال پہلے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔اداکارہ نے بھی اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے مختلف سرجریز کا سہارہ لیا جن میں ہونٹ، ناک اور جبڑے کی سرجری شامل ہے۔


نوے کی دہائی کی سپر اسٹار سری دیوی نے انڈین شوبز میڈیا کے مطابق لگ بھگ انتیس سرجریز کروائی تھیں ۔اسکے علاوہ وہ اینٹی ایجنگ دوائیاں بھی لیتی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ان تمام سرجریز میں ایک سرجری صحیح نہیں ہوئی تھی اور اسکے سائیڈ افیکٹ سے بچنے کے لیے وہ ساؤتھ کیلیفورنیا کے ایک سرجن کے پاس کافی عرصہ زیر علاج رہی تھیں اور وہ اس تکلیف سے خاتمے کے لیے ڈائٹ پلس لے رہی تھیں۔


ساؤتھ انڈین سپر اسٹار کَمل حسن کی بیٹی شِروتی حسن نے خود اپنی سرجری کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں ناک کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔
اس لیے انھوں نے سرجری کروائی لیکن کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہونٹ کی سرجری بھی کروائی ہے۔


ادیتی راؤ حیدری ویسے تو اتنی مشہور اداکارہ نہیں ہیں لیکن یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پدماوت میں رنویر سنگھ کی بیوی کا کردار نبھانے والی اس اداکارہ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے جسکے بعد ان کی ناک تیکھی اور خوبصورت ہوگئی ہے۔


انڈین ویب سائٹ کے مطابق فلم راک اسٹار میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے والی اس اداکارہ نے اپنے ہونٹوں کو موٹا کرنے کے لیے سرجری کروائی ہے۔

جوانی میں یہ امریکا کے ٹاپ ماڈل شو کا حصہ بھی رہی ہیں، ان تصویروں میں ان کے پتلے ہونٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔