خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم سے رابطہ، جمہوری استحکام کے لئے مل کر چلنے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان اور حکومت کی جانب سے جمہوری استحکام کے لئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم جناب میاں شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں آئین و قانون کے مطابق ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال میں سیاسی اور جمہوری استحکام ضروری ہے جس کے لئے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہی ملک کو اس صورتحال سے نکال سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تمام معاملات کو مل کر افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں رہنماؤں کا مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔