زرداری نے عمران خان کی ABC پوری کردی: حنا پرویز بٹ
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔
Xاور Y کے بعد عمران خان کی A, B, C پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 23, 2022
حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی‘۔
نیازی X , Y کا رونا روتا رہا Z نے گیم ڈال دی 😂
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2022
ن لیگی رہنما نے قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیازی X ، Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی‘۔
آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا۔۔۔ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے۔۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2022
اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا، ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔
یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔