یاسمین راشد سمیت 14 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد سمیت 14 ملزمان کے خلاف توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، یاسر گیلانی، زبیر نیازی، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، اسلم اقبال، محمود الرشید، ندیم عباس، مراد راس، اکرم عثمان اور شفقت محمود کی ضمانت میں توسیع ہوئی ہے۔
عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ملزمان نے عدالت میں کیس سے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی جمع کروا دی۔