پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے پرویز الہٰی بچپن سے ان کے کارکن ہیں: ریحام خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔
ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔