پنجاب

25فیصد سرکاری الائونس کن سرکاری افسران وملازمین کو نہیں ملے گا؟حکومت نے بڑاجھٹکادے ڈالا،تفصیلات جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں 25 فیصد سپیشل الاؤنس کس کو ملے گا اور کس کو نہیں محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹ جنرل پنجاب کو مزید وضاحت جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کر پشن ، ایوان وزیر اعلی ، پولیس، عدلیہ ، ڈاکٹر اور نرسزکو سپیشل الاؤنس نہیں ملے گا۔ سولسیکر ٹریٹ ،گورنر ہاؤس اور سیکر ٹریٹ کے افسران ی الاؤنس نہیں لے سکیں گے ۔محکمہ مواصلات میں آکیٹیچر آفیسرز اور ملازمین الاؤنس لینے کی دوڈ میں باہر میں ۔ ایم پی ڈی ڈی میں ٹریننگ لینے والے افسران کو بھی سپیشل الاؤنس نہیں ملے گا ۔ پراسیکیوٹر جنرل کے افسران اور ملازمین ، ہائی وے پٹر ولنگ سٹاف اور افسران ، جیل خانہ جات ، اٹارنی جنرل آفس میں کام کرنے والوں ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ، ٹیکنیکل الاؤنس لینے والے انجینئرز کو بھی الاؤنس نہیں ملے گا جبکہ سی ٹی ڈی ، سپیشل ایجوکیشن ، ٹم ڈسپوزل سکواڈ کے افسران بھی سپیشل الاؤنس نہیں لیں سکیں گے ۔

متعلقہ خبریں