والدہ کی طبیعت ناساز، بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ آئی سی یو میں منتقل ہوگئیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کی والدہ کی طبعیت ناساز ہے۔
والدہ کی طبعیت کی خبر ملتے ہی اداکارہ کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں انہوں نے جہاز میں بیٹھے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا ؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔