بھارتی مسافر طیارہ ٹکرانے سے ہاسٹل میں موجود 5ڈاکٹر ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا، طالب علم بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں دوپہر کےکھانے کی تیاری کر رہے تھےکہ اچانک مسافر بردار طیارہ ہاسٹل کی عمارت پر آگرا، اس دوران زور دار دھماکے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں عمارت کی تباہی اور طیارے کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے ہاسٹل میں موجود 5 طالب علموں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔پانچوں افراد ایم بی بی ایس کے طالب علم تھے، حادثے میں 50 کے قریب طلبا زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہاسٹل میں میڈیکل کے 60 کے قریب طالب علم موجود تھے۔