مستونگ میں آپریشن العزم کے تحت کارروائی میں 15 دہشتگرد ہلاک، 12 زخمی، 8 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، 7 موٹر سائیکل ضبط کرلی گئیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی/کوئٹہ (قدرت روزنامہ) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 23 جولائی 2026 کو ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک، 12 زخمی اور 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کی ایک اہم پناہ گاہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، دستی بم، خودکار ہتھیار، مواصلاتی آلات، آئی ای ڈی تیار کرنے کا سامان اور دیگر عسکری سازوسامان برآمد کیا گیاکارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 7 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert