ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔
نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی کو یلو لائن پروجیکٹ میں مبینہ طور ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی ایڈوانس ادائیگیوں کا جائزہ لے گا، ایڈوانس ادائیگیوں کے بعد کیا کام کیے ،کیا نہیں، عوامل کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹھیکے داروں کو ساڑھے 8 ارب روپےکی پیشگی ادائیگی کے الزام میں بی آر ٹی یلو لائن کراچی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
