سیف علی خان کے سسر نے میڈیا کے روبرو تصدیق کی کہ میرے دوسرے نواسے اور سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام ’جھے ‘(jeh) ہی ہے . رندھیر کپور نے مزید کہا کہ جب ہم صبح اٹھے تو یہ خبر زیر گردش تھی کہ کرینہ اور سیف اپنے دوسرے بیٹے کو جھے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ عارضی نام ہے . بھارتی میڈیا نے کپور خاندان کی طرف سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کے نام کی تصدیق لے آیا، جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اُس کا نام جھے ہے . بچے کا نام کب رکھا گیا؟ اس سوال پر سیف علی خان کے سسر نے کہا کہ ہم نے جھے نام ایک ہفتے قبل ہی فائنل کیا ہے . کرینہ کپور اور سیف علی خان کے یہاں رواں برس فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی، تاہم جوڑے نے اب تک بچے کا چہرہ دکھایا اور نہ ہی میڈیا کو نام بتایا تھا . اس کے بعد بھارتی میڈیا اس کی کھوج میں لگ گیا، انہوں نے پتہ چلایا کہ سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے اور تیمور علی خان کے چھوتے بھائی کو ’جھے‘ کہتے ہیں . بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فی الحال سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کے نام سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے . جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے کو فی الحال پاپارازیوں کی پہنچ سے دوررکھا ہوا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے اپنے دوسرے نواسے کے نام کی تصدیق کردی .
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں رندھیر کپور نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے اور تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے نام کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر ردعمل دے دیا .
متعلقہ خبریں