تباہ حال بلوچستان کی خوشحال ترجمان کی فل میک اپ اور دلہن کے لباس میں پریس کانفرنس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تباہ حال بلوچستان میں ابھی تک 110 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاتعداد مکانات گھر چکے ہیں ایسے میں فرح عظیم شاہ کو فل میک اپ پریس کانفرنس پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے .
ایک جانب بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ، بڑے پیمانے میں مکانات تباہ ہو گئے ہیں ، جانی نقصان اس کے علاوہ ہے جبکہ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ مکمل میک اپ اور دلہن کے لباس میں بلوچستان کے عوام کا دکھ منا رہی ہیں .


موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تقریباً تمام اضلاع کا آپسی رابطہ منقطع ہو چکا ہے رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں ، حکومت کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیاں کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہیں جبکہ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے فل میک اپ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تباہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں .
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کی بھرپور میک اپ اور دلہن کے لباس میں پریس کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تباہ حال بلوچستان میں ابھی تک 110 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ایسے میں فرح عظیم شاہ کو اپنے عہدے کا خیال کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے آنا چاہیے تھا .
بلوچستان حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے . نادیہ سید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھیں اور بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا میک اپ، ناخن، بلش آن اور اسٹائل دیکھیں . ”

فرح عظیم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے شمع جونیجو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ” سیلاب اور ہلاکتوں کا غم؟ بلوچستان حکومت کی ترجمان کی فُل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس! . پھر کہا جاتا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں پر نہ بولیں! #خاموش_انتظامیہ_ڈوبتا_بلوچستان #بلوچستان_کی_پکار . ”


ترجمان بلوچستان حکومت کے میک اپ اور لباس پر تنقید کرتے ہوئے سید عون شیرازی نے لکھا ہے کہ "نہیں فرح اٹھنا ہے” ترجمان بلوچستان حکومت فرح شاہ کی فل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس . ”


آصفہ ادریس نے فرح عظیم شاہ پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بلوچستان کے بچوں اورلوگوں کی بے بسی دیکھیں اورترجمان کا دیکھیں لگتا ہے کسی بیوٹی کونٹیسٹ میں حصہ لینے آئی ہیں . اسلام آباد میں بیٹھ کر فیشن کرنے کے بجائے بلوچستان میں جا کر ڈوب مرو اتنا پانی ہے وہاں کہ تم جیسے بھی ڈوب سکتے ہیں . ”


حنا نامی ٹوئٹر صارف نے فرح عظیم کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو ڈوبتے ہوئے بلوچستان اور سیلاب سے شہید ہونے والوں کا کتنا زیادہ دکھ ہے آج بھی یہ اتنی سی سنور کے نیوز کانفرنس کر رہی ہیں . ”

. .

متعلقہ خبریں