یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کی وجہ کسے قرار دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی تمام تر کامیابی اور ترقی کی وجہ اپنے والدین کو قرار دے دیا۔یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کی شادی کی اور اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی والدہ اور مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام لکھا ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں اپنی امّی اور بابا (مرحوم) کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں، میں محسوس کرتی ہوں کہ میں آج جو ہوں وہ اس لیے ہوں کیونکہ میں ان کی مہربانی، خوبصورتی، بہادری، انتہائی مطمئن اور ہمدرد طبیعت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہوں۔
یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر ان کا خون ہے۔اداکارہ نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں واقعی قابلِ فخر بیٹی ہوں اور تمام صلاحیتوں میں میری کامیابیاں صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہیں۔