‘صبا قمر کو ایک مرتبہ بہلا کر ڈنر کیلئے راضی کیا تو وہ پوری ٹیم کو ساتھ لے آئی’ سید جبران نے دلچسپ انکشاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اداکار “سید جبران “نےبتایا کہ وہ ماضی میں صبا قمر سے دوستی سے زیادہ تعلقات بڑھانا چاہتے تھے اور صبا کو ڈنر کیلئے بھی منا لیا تھا لیکن صبا اپنے ساتھ پوری ٹیم لے آئی, تب سےہار مان لی کہ صبا کیساتھ صرف دوستی ہی ہو سکتی ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ” ۔
نجی ٹی وی “جیونیوز “کے مطابق سید جبران نے ایک ویب شو میں شرکت کے دوران انکشاف کیا کہ “اسلام آباد میں ایک ڈرامہ شوٹ کرنے گیا جس میں میرے ساتھ صبا بھی تھیں، تب ہماری دوستی کی شروعات ہوئی، پھر میں نے بڑی کوشش کی کہ صبا سے میرے تعلقات دوستی سے زیادہ بڑھیں لیکن اس نے لفٹ ہی نہیں کروائی”۔
اداکار نے 2004 میں صبا قمر سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا کہ “اس وقت میرا اداکاری کا پہلا سال تھا، میں کراچی ایک کمرشل کرنے آیا تھا جس میں میرے ساتھ “صبا “تھیں، مجھے معلوم تھا کہ کوئی ماڈل لاہور سے آئی ہے”۔ سید جبران نے کہا “یہ میرے ساتھ بیٹھی تھیں لیکن اس نے مجھے بالکل لفٹ نہیں کروائی، ہلکی سی بات چیت ہوئی”،واضح رہے کہ سید جبران اور صبا قمر کی عید الفطر پر فلم “گھبرانا نہیں ہے” ریلیز ہوئی ہے۔