امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

کراچی (قدرت روزنامہ) امیر المومنین اور خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت آج یکم محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ مراد رسولؐ، خلیفہ دوئم اور امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج (اتوار کو) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز، مذاکرے، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علما شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروقؓ کی عظیم فتوحات اور سنہرے کارناموں پرروشنی ڈالیں گے۔
حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ‘فاروق اور کنیت ‘ابو حفصہ تھی۔حضورﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔ حضورﷺ نے حضرت عمر یا ابو جہل میں سے کس ایک کے مسلمان ہونے کے لیے خود دعا مانگی۔آپ کے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں نے پہلی بار خانہ کعبہ میں نماز پڑھی۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد آپ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ بنے۔ تقریباً 11 سالہ دور حکومت میں حضرت عمر نے اسلامی سلطنت کا دائرہ 22 لاکھ مربع میل تک پھیلادیا۔ مسلمانوں نے جنگ قادسیہ اور جنگ یرموک میں بیک وقت اس وقت کی سپر پاور رومن اور ساسانی سلطنت کو شکست دی آپ ہی کے دور میں پہلی بار بیت المقدس فتح ہوا۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

2 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

13 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

22 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

50 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

58 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago