دانیہ نے شادی نہیں ڈیل کی تھی.. ڈاکٹر بشریٰ نے دانیہ اور عامر لیاقت کے رشتے کے بارے میں کیا بتایا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)" دانیہ نے عامر سے شادی نہیں ڈیل کی تھی . عامر گھر بسانا چاہتے تھے لیکن شادی کے کچھ مہینوں بعد ان کے بینک اکاؤنٹس خالی ہوگئے اور وہ لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئے"یہ کہنا ہے عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کا .

بشریٰ اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
" مجھے بہت تکلیف ہوئی کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم لالچی ہیں اور ہماری جانب سے عامر کی موت کی وجہ چھپائی جارہی ہے تو میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ میرا عامر کی کسی چیز پر حق نہیں لیکن باپ کی چیز پر بچوں کا حق ہوتا ہے اس لئے ہمیں لالچ کرنے کی ضرورت ہی نہیں . اگر شبہ ہوتا کہ عامر کا قتل ہوا ہے تو سب سے پہلے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لئے ہم کہتے"


دانیہ کی خلع شرعی طور پر ہوگئ تھی، ڈاکٹر بشریٰ
بشریٰ اقبال نے عامر اور دانیہ کی طلاق کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت مرد سے خلع مانگتی ہے اور مرد دینے کو راضی ہوجائے تو اگر وہ منہ سے کہہ دے تو بھی شرعی طور پر خلع ہوجاتی ہے . دانیہ نے خلع کا کیس عامر کی موت کے بعد واپس لیا اگر وہ اتنی سچی تھیں تو ان کی زندگی میں واپس آجاتیں . انتقال ہوتے ہی وہ محبت کرنے والی بیوہ بن گئیں .
عامر آخری وقتوں میں بائے روڈ سفر پر کیوں مجبور ہوئے؟
موت کی وجہ کے بارے میں ڈاکٹر بشریٰ کا کہنا تھا کہ عامر کے ڈرائیور سے میں نے پوچھا کہ عامر کو تو بائے روڈ سفر پسند نہیں تھا تو کیوں آپ لوگ بائے روڈ دوسرے شہر جاتے تھے تو انھوں نے بتایا کہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد عامر روتے تھے اور کہتے تھے میں دنیا کا سامنا نہیں کرسکتا .
عزت صرف عورت کی نہیں مرد کی بھی ہوتی ہے
بھلے ان کی زندگی میں کتنے مشکل حالات ہوں وہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے لیکن یہ معاملہ ایسا ہے جس نے انھیں توڑ دیا . عامر میری بیٹی کے باپ کے علاوہ پاکستان کا مشہور نام تھے . نجی تصاویر لیک ہونا صرف عامر کے لئے نہیں بلکہ یہ ہر مرد کے لئے برا تھا کیونکہ اب شوہر کے لئے اپنی بیوی پر بھروسہ کرنا مشکل ہوگیا ہے . عزت صرف عورت کی نہیں ہوتی مرد کی بھی ہوتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں