انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول جاری

(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ کی ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 13 جبکہ دوسرا 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں اسے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے۔

شیڈول

9 اکتوبر: انگلینڈ مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد 13 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز، پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 14 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز، پاکستان مینز بمقابلہ انگلینڈ مینز (ٹی ٹوئنٹی ڈبل ہیڈرز) 17 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ) 19 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ) 21 اکتوبر: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنز (تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ)

یہ بھی پڑھیں: یہ ‘سی’ ٹیم انگلینڈ کی تھی یا پاکستان کی؟

دوسری طرف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہی قیام کرے گی۔

13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے، انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست، انگلینڈ کا کلین سوئپ

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کا یہ پاکستان کا اضافی دورہ ہے، ایف ٹی پی کے مطابق انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کو 2022 میں وائٹ بال سیریز اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے، تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Recent Posts

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

14 mins ago

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

30 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

38 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

47 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

55 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

56 mins ago