پی آئی اے نے عاشورہ خصوصی پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پر خصوصی پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ عاشورہ پر زائرین کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے 7 خصوصی پروازیں نجف روانہ ہوں گی، پروازوں پر زائرین کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا، خصوصی پروازوں کے سلسلے کا آغاز کل سے ہوگا جو 7 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران پروازیں کراچی تا نجف روانہ ہوں گی۔
علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے، اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کی گئی ہے، اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر کرایوں میں 8 فیصد کمی کردی ہے، گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد اور سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
دوسری طرف امریکہ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے یقین دہانی کرادی، واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے، براہ راست پروازوں کے سلسلے میں امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا نمائندہ ایئر پورٹس اور طیاروں کی جانچ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پی آئی اے کی براہ راست پروازیں تجارتی امور میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی جب کہ کراچی پورٹ میں امریکی ادارہ برائے تجارت کی جانب سے نمائندے کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

1 hour ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago