سمانتھا پربھو کے پرانے انٹرویو نے طوفان کھڑا کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سمانتھا پربھو کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ سمانتھا پربھو کا فلم انڈسٹری کے ابتدائی دنوں ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں انہوں نے ریتھک روشن کی شکل پر تبصرہ کیا تھا۔ سمانتھا پربھو انٹرویو کے وقت 23 سال کی ہوں گی۔
ہوا کچھ یوں کے انٹرویو کے دوران سمانتھا پربھو نے کہا کہ مجھے ریتھک روشن کا انداز بہت زیادہ اچھا نہیں لگتا ہے۔
ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کی ویڈیو نے ریتھک روشن کے مداحوں کو ناخوش کردیا ہے، اس بنیاد پر سمانتھا پربھو کو تبصروں کا طعنے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سمانتھا پربھو جو تامل اور تیلگو فلموں کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے 12 سال کے طویل فلمی سفر کے بعد ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔
وہ ساؤتھ فلم صنعت کی پہلی مشہور شخصیت ہیں، جس نے کافی ود کرن میں شرکت کی، لیکن انہیں اب اپنے سابقہ انٹرویو کے الفاظ کی بنیاد پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سمانتھا پربھو نے 2010ء میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن قدم رکھا، انہوں نے اس برس اپنے سابقہ شوہر ناگا چیتنیا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
انٹرویو کی ویڈیو میں وہ ریتھک روشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہنسی پر بھی قابو نہ رکھ سکیں اور کہا کہ ہر کوئی مجھے مار ہی ڈالے گا لیکن مجھے ریتھک روشن کا انداز زیادہ پسند نہیں ہے۔