ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بیوٹی پارلر کھول لیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں علشبہ اور سحر نے بیوٹی پارلر کھول کر کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا اور ان کی بہنوں نے فیصل آباد میں بیوٹی پارلر کھول لیا ہے۔
افتتاحی تقریب کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں ان کے ہمراہ ان کی فیملی بھی موجود ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by SJA Salon (@sjasalon_)

ان کے پارلر کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر مدیحہ، کنول آفتاب ، چوہدری ذوالقرنین سمیت کئی پاکستانی معروف ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تینوں بہنوں کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔


جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19 ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں۔ اس کے علاوہ جنت مرزا نے حال ہی میں پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔