بن قاسم پاور اسٹیشن میں خرابی، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور یونٹ اسٹیشن خراب ہونے کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے ہو سکتا ہے . گزشتہ روز کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور یونٹ اسٹیشن ٹیسٹ رن پر ہی خراب ہو گیا تھا، کےالیکٹرک نے پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند ہونے کی تصدیق بھی کی تھی .


کے الیکٹرک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے . ترجمان نے کہا کہ فالٹ گیس ٹربائن کے ایک خاص حصے میں آیا ہے، بجلی کی سپلائی 30 جون کے شیڈول کے مطابق ہے .
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پلانٹ پر صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جارہا ہے، بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ٹیم درستگی یقینی بنائے گی .

. .

متعلقہ خبریں