اننیا پانڈے ہر شوٹنگ پر کرشمہ کپور کی تصویر لے کر کیوں جاتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی چلبلی اور شوخ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرام پر فلم شوٹنگ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں اننیا پانڈے کرشمہ کپور کی سالوں پرانی تصویر تھامے کھڑی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ یہ تصویر ہر شوٹنگ کے موقع پر اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Ananya 💛💫 (@ananyapanday)


اننیا کا کہنا تھا کہ یہ صرف تصویر نہیں بلکہ ایک مکمل کیفیت ہے۔ان کی پوسٹ پر کرشمہ کپور نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ’میری گڑیا، یہ بہت پیاری ہے‘۔

خیال رہے کہ آج کل اننیا پانڈے ’لِگر‘ نامی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے سنہ 2019 میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کے ساتھ اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔