مذہب سے قریب ہوکر ان مشہور شخصیات کی زندگی کس طرح بدلی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چند مشہور شخصیات کی زندگی مذہب سے قریب ہوکر بالکل ہی تبدیل ہو گئی . چند ایسی اداکارائیں ہیں ،جن کا تعلق پہلے شوبز کی دنیا سے ہوا کرتا تھا مگر آج ان کا تعلق صرف اور صرف اللہ سے جڑ گیا ہے .

معروف سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شوبز کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلام کے راستے میں صرف کردی .
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا .

سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سال 2017 میں ثنا خان نے ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا اور باقی کی زندگی دین کی خدمت میں گزارنے کا عہد کرلیا .

ثناء خان نے بتایا کہ ماضی میں میرے پاس سب کچھ تھا، پیسہ، نام، شہرت، اور میں اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کر سکتی تھی لیکن سکون کی بہت کمی تھی اور میں اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہتی تھی .


سال 2019 کے رمضان میں مجھے خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور میں خود کو اس قبر میں پاتی تھی .
انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا اللہ مجھے دکھا رہا ہے اگر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کیا تو میرا یہی انجام ہو گا .
ثناء خان کا کہنا تھا کہ ایک رات میں نے ایک کتاب پڑھی جس میں ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ آپ نہیں چاہتیں کہ آپ کا آخری دن، حجاب پہننے کا پہلا دن ہو اور اس نے میری زندگی بدل ڈالی .
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہنا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی . سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کا شمار بھی انہی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی زندگی قرآن نے بدل دی .

انہوں نے سال 2021 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، اسی حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ اللہ کی خاطر شوبز چھوڑ دیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mrs Chohan (@sanamchauhdry)


صنم چوہدری نے بتایا کہ انہیں اندر ہی اندر ندامت کا احساس ہوتا تھا اور انہیں شدت سے محسوس ہوتا کہ ان کے پاس ہر چیز ہے مگر سکون نہیں ہے اور قرآن پڑھنے کے بعد سابقہ اداکارہ کی زندگی میں سکون آیا .

. .

متعلقہ خبریں