پی ڈی ایم کا عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کے لیے آرٹیکل62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کارروائی اور طریقہ کا فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریڈ زون کے باہر جہاں مرضی کر لے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس اور کرمنل کیسز سے متعلق کا فیصلہ بھی وفاقی کابینہ کرے گی، عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے متعلق کابینہ کل فیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گی۔

Recent Posts

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

3 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

10 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

19 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

26 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

34 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

38 mins ago