کراچی میں یومِ عاشور پر بارش کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کا سسٹم کل سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف میں کم ہوتی دوریاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس میں جمعیت علماء اسلام کی شمولیت کے…

2 mins ago

وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم…

5 mins ago

ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے…

6 mins ago

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ…

15 mins ago

چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو…

23 mins ago

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

29 mins ago