کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے 10سال سے پرانی گاڑی رکھنے پر پابندی کا امکان

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے 10سال سے پرانی گاڑی رکھنے پر پابندی کا امکان ہے کیوں کہ کویتی حکومت کو ملک میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 10 سال سے زیادہ پرانی تارکین وطن کی ملکیتی کاروں کی تعداد میں کمی کرنے کی سفارش کردی گئی، دیگر سفارشات میں غیر ملکیوں کے پاس گاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنا یا ایک سے زیادہ گاڑیوں کے مالک ہونے پر پابندی لگانا بھی شامل ہے، اس کے علاوہ یہ سفارش وزارت داخلہ کے جائزے پر بھی مبنی ہے جس میں غیر ملکیوں کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جنہوں نے مناسب لائسنس کے بغیر گاڑیاں بیچیں یا کرائے پر لیں لیکن ضروری ریاستی فیس ادا نہیں کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ 10 سے 20 سال پرانی ہزاروں گاڑیاں آلودگی کا باعث بنتی ہیں اور یہ سڑکوں پر حادثات کا خطرہ بھی بڑھاتی ہیں، اس کے علاوہ ایسی گاڑیاں ٹریفک جام اور سبسڈی والے ایندھن کی کھپت پر دباؤ کی وجہ بنتی ہیں۔
ذرائع نے کویت ٹائمز کو بتایا کہ کمیٹی ارکان سمجھتے ہیں ان کاروں میں سے زیادہ تر گاڑیاں معمولی اور کم اجرت والے غیر ملکی مزدوروں کی ملکیت ہے جو کہ کویت کی لیبر مارکیٹ کا ایک ایسا حصہ ہیں جسے حکومت آبادیاتی عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر پہلے ہی کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم پرانی کاروں پر پابندی ممکنہ طور پر معقول آمدنی حاصل کرنے والے ہنر مند مزدوروں کے بڑے پیمانے پر اخراج کا باعث نہیں بنے گی کیوں کہ وہ نئے ماڈلز کی گاڑیوں کے مالک بن سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پابندی کی یہ سفارش انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے پہلے کیے گئے مطالبات کے مطابق ہے جس میں کویت میں پرانی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا گیا تھا ، یہ سفارشات پہلے بھی کئی بار کی جا چکی ہیں لیکن میٹرو سٹیشن اور ریلوے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے اس پر تاحال عمل نہیں ہوسکا لیکن اب یہ عذر قابل عمل نہیں رہا کیوں کہ اب کویت میں عوامی نقل و حمل اور ٹیکسی خدمات زیادہ دستیاب ہو گئی ہیں اور کمپنیاں اپنے ملازمین کو گروپس میں لے جا سکتی ہیں۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

32 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

57 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago