بلوچستان: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی میں یو این آئی ڈی او کا اہم کردار ہے، ارشاد ندیم

مطیع اللہ مطیع

ایگری فوڈ اور ایگرو انڈسٹری کی ترقی اور بلوچستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی میں یو این آئی ڈی او اہمکردارادا کررہاہے ،بلوچستان میں ایپل گریڈنگ یونٹ کودوبارہ فعال کیاجائے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی )کے پلیٹ فارم نے ایپل ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرزکو میرسک کے ساتھ جوڑ کر ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے تنظیم (یو این آئی ڈی او ) کے زیراہتمام دی پروجیکٹ فار ایگری فوڈ اینڈ ایگرو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اسسٹنس (PAFAID)کے تیسرے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی )پلیٹ فارم کاایک روزہ میٹنگ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد ندیم ارشاد کی زیرصدارت منعقد ہوا میٹنگ میں حکومت بلوچستان کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی)، محکمہ وومن ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی، بلوچستان فوڈ اتھارٹی، ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈائریکٹوریٹ کے عہدیدار، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان محمد ندیم ارشاد،ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اسد مگسی ،اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے تنظیم کے نیشنل پروجیکٹ کوارڈینیٹر احمد اللہ اچکزئی ،ماہر انڈسٹرلائزیشن گابر مولنار(Gobor Molnar)،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرلائسنسنگ محمداسحاق ،ڈائریکٹر پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر ذی وقار ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر صابر خان ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کاظم خان اچکزئی،حاجی عبدالجبار کاکڑودیگر کاکہناتھاکہ بلوچستان میں ایپل ویلیو چین (اے وی سی)کیلئے پی پی پی پلیٹ فارم کا مقصد تعمیل کی صلاحیتوں اور ویلیو ایڈیشن کے طریقوں کی پائلٹنگ ایپلی کیشنز میں عوام اور پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔ شرکاء نے بلوچستان میں ایپل ویلیو چین پر کام کرنے والے دیگراسٹیک ہولڈرز کو تعاون فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔شرکاء نے سیب کی قیمت میں اضافے اور خوراک کی حفاظت کے شعبے میں UNIDOکی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز کو اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے اور زرعی شعبے اور ایپل ویلیو چین کے حوالے سے اپنے مشترکہ مسائل کا حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مشترکہ اہداف کے حصول اورمشترکہ کوششیں کرنے کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے، انھوں نے ایپل گریڈنگ یونٹ پرمزید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یو این آئی ڈی او پر زور دیا کہ وہ اسے دوبارہ فعال کرنے کے لیے کوششیں کریں۔ بلوچستان کے کاشتکاروںکوسہولیات اور کاروباری مواقع کو بڑھانے کیلئے حکومتی شرائط اور حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کی توسیع کی ہر ممکن مدد کو یقینی بناتے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلیٹ فارم نے ایپل ویلیو چین کے اداکاروں کو میرسک کے ساتھ جوڑ کر ایک اور سنگ میل حاصل کیا۔ سعد پرویز نے بلوچستان میں سرکاری اور نجی دونوں اسٹیک ہولڈرز کے لیے میرسک اور ایپل ویلیو چین سے متعلق مواقع کے بارے میں تفصیلات سے شرکاء کوآگاہ کیااس میٹنگ کے دوران UNIDO نے PAFAID کی پیشرفت بشمول پیکیجنگ مقابلہ اور کسانوں کے اچھے زرعی طریقوں پر مقابلہ اور اگلے چھ ماہ کے منصوبوں کا اشتراک کیا۔PAFAIDایک چار سالہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کی مالی اعانت سے چلنے والا منصوبہ ہے جسے UNIDO حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں لاگو کر رہا ہے، جس کا مقصد خیبر میں مویشیوں کے گوشت کی ویلیو چین میں تعمیل کی صلاحیتوں اور ویلیو ایڈیشن کے طریقوں کی بہتر پائلٹ ایپلی کیشنز ہے۔

Recent Posts

’عراقی باربی ڈول‘ سے جھگڑا کے بعد ٹک ٹاک اسٹار گھر کے باہر قتل

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اوم فہد کو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں…

3 mins ago

خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوان صائم ایوب، عثمان خان اور…

8 mins ago

کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی گھرمیں سوئی ہوئی خاتون کوبغدے اورہتھوڑے کے پے درپے…

12 mins ago

ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے نئے ممبران کی تعیناتیوں سمیت پاکستان کسٹمز سروس اور…

19 mins ago

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ)ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک نے اظہار دلچسپی کردی۔ وزیر خارجہ…

25 mins ago

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی…

30 mins ago