حکومت نے گردشی قرضے میں تین ماہ میں 214 ارب روپے کی کمی کی ، خرم دستگیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گردشی قرضے میں تین ماہ میں 214 ارب روپے کی کمی کی ہے، نیپرا نے سابق دور میں بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ وقت پر نہیں کی، کے الیکٹرک کو روزانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے فراہم کی جا رہی ہے، واجبات کی ادائیگی سمیت مختلف معاملات کے الیکٹرک کے ساتھ طے پا گئے ہیں، چند ہفتوں میں اعلان کر دیا جائے گا۔
جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر بجلی نے کہا کہ نیپرا بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے اور پھر حکومت اس میں اپنی سبسڈی شامل کرتی ہے، فروری 2021ء کے بعد سے وقت پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور بجلی کی قیمت کی ری بیسنگ نہیں کی گئی، سابق حکومت 2467 ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑ کر گئی جو جون 2018 میں ایک ہزار 60 ارب روپے تھا، چار سال میں گردشی قرضے میں 1467 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومت نے 214 ارب روپے کی کمی کی ہے، اب رواں سال 30 سال جون تک گردشی قرضے 2257 ارب روپے تک آ گیا ہے، اس میں مزید کمی بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے بڑا شہر ہے، کے الیکٹرک کو کراچی کے شہریوں کے لئے ایک ہزار میگاواٹ بجلی یومیہ فراہم کی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ نئے معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے اور واجبات کی ادائیگی سمیت مختلف معاملات پر مذاکرات ہو رہے ہیں، بہت حد تک معاملات حل ہو چکے ہیں، چند ہفتوں میں اس کا اعلان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو واجبات کی وصولی کا باقاعدہ ہدف دیا گیا ہے اور ہر کمپنی کا ہدف دوسرے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

2 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

6 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

7 mins ago

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو…

14 mins ago

نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی…

18 mins ago

کے پی میں پیپلز پارٹی کا گورنر، حکومت کا فضل الرحمٰن سے آخری رابطہ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے خیبرپختونخوا کیلئے نامزد صوبائی گورنر کی ہفتے کی شام پشاور…

19 mins ago