رواں ہفتے کے دوران روپیہ کا حوصلہ افزا کم بیک

لاہور (قدرت روزنامہ) رواں ہفتے کے دوران روپیہ کا حوصلہ افزا کم بیک، 6 کاروباری ایام کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 15 روپے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے جلد قرض ملنے کے امکان کی وجہ سے رواں ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ اپنی قدر میں حوصلہ افزا بہتری لانے میں کامیاب رہا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے 6 ایام کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 27 روپے تک سستا ہو چکا۔
رواں ہفتے کے دوران ڈالر سستا ہونے سے ملکی قرضوں کے حجم میں 2 ہزار ارب روپے کی کمی ہو چکی۔ رواں ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 239 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے کی سطح سے اوپر تھی، جو اب انٹربینک میں 224 روپے کی سطح تک آ گئی۔
جمعہ کے روز امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کم ہو کر 226 روپے پر فروخت پر پہنچ گئی۔

ڈالر کی کم ہوتی قیمت کے حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی اگلی قسط ملنے کے بعد ڈالر مزید گر سکتا ہے،آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط ملنے پرڈالر200 سے نیچے آ نے کا امکان ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ ڈالرسستا ہونے سے ایکسپورٹرزکی طرف سے مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ملک بوستان نے یہ بھی بتایا کہ ایکسپورٹرز نے تقریباً 3 ارب ڈالر روک کر رکھے ہیں اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ امپورٹرز کی ایل سیزکھولنے کے عمل میں سست روی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل سیز 250 کے ریٹ پر کھولنے والے بھی اب پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں اور مارکیٹ میں ڈالرکی طلب و رسد میں بہتری آنا شروع ہوچکی ہے۔

Recent Posts

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

6 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

10 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

17 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

21 mins ago

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

31 mins ago

سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے…

41 mins ago