13 اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار گروہ اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج فسطائیت کے نرغے میں ہے، 13اگست کو حقیقی آزادی جلسے میں اس فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔
سوشل میڈیا سائیٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ “یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا”۔
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ “ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے،مجرموں کےبرسرِاقتدارگروہ،جسےتبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااور انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا”۔