گزشتہ رات الیکشن کمیشن آفس میں رات گئے اجلاس کیوں جاری رہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا رات گئے غیر معمولی اجلاس ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے غیر معمولی اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیسز کی فائلیں بھی تیار کرنی تھیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام ہنگامی طور پر رات گئے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں کی درست حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے،جس کے بعد ان حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے تمام راستہ مکمل بند تھے، شاہراہ دستور سے الیکشن کمیشن کا داخلہ بھی بند رکھا گیا، میڈیا کو بھی الیکشن کمیشن کی پارکنگ سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔
اچانک رات گئے غیر معمولی اجلاس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تنقید کردی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہت محنت کرتا ہے، پی ٹی آئی کیس میں بھی پھرتی دکھائی، زندہ لوگوں کو مردہ قرار دیا، الیکشن کمیشن نے جو گڑبڑ کر دی ہے، اب اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Recent Posts

جسٹس بابر ستار کی دہری شہریت کا معاملہ، سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ…

5 mins ago

یواے ای میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

9 mins ago

رانا ثنا اللہ کووفاق میں کونسا اہم عہدہ دیا گیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر برائے…

13 mins ago

راگھو چڈھا سے ملاقات کے 5منٹ بعد شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے…

15 mins ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی…

19 mins ago

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر…

27 mins ago