درفشاں نے خوبصورت جِلد کا راز بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔درفشاں سلیم کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور مداح اُن کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔حال ہی میں در فشاں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے ایک DIY ماسک کی ترکیب بتائی جسے وہ اپنی خوبصورت جِلد کے لیے استعمال کرتی ہیں جبکہ اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء ہمارے باورچی خانے میں پائے جاتے ہیں جو کوئی بھی آسانی سے تلاش کر سکتا ہے۔


درفشاں کی جانب سے بتائے گئے ماسک میں جو کا آٹا، بادام کا آٹا، نارنجی کے چھلکے کا پاؤڈر اور دہی شامل ہے۔ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ ملا کر ماسک تیار کیا جاتا ہے جسے وہ ہاتھ کی مدد سے چہرے پر لگاتی ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت جِلد کے رنگ کے لیے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں۔