لاہور (قدرت روزنامہ)متنازع بیانات دینے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئیں، اس کے باوجود وہ شوٹنگ میں مصروف ہیں .
اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں .
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کنگنا رناوت کے اس عمل کو اپنے کام کے لیے پاگل پن قرار دیا گیا ہے .
دوسری جانب کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جسم بیمار ہے مگر روح نہیں .