عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شہباز گل کی گرفتاری پر بات کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔اجلاس میں فواد چودھری، علی امین گنڈا پور، عمر سرفراز ، عمر ایوب شریک ہیں۔اجلاس میں عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارووائی سے آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں 13اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہنماوں کو گائیڈ لائن سے آگاہ کریں گے۔۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

2 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

2 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago