سبز الائچی کے بے شمار ایسے فائدے جان لیں جو مختلف بیماریوں سے بچاسکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چھوٹی الائچی یاسبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں . چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فائدے رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج زیل ہیں .

کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے ہم وزن مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے . موٹاپے اور پیٹ بڑھنے میں فائدہ مند ہے، یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے . خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے . بدہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردرد کیلئے سبر چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے . الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے . ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے . اگر آپ کے سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجو د بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کردیتی ہے . یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے . سبز الائچی کا سفوف آدھی چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو کو خوشبو میں بدل دیتی ہے . الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی ، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے . اس کے آدھی چمچ پاؤڈر کو دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن اور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں فائدہ ملتا ہے . . .

متعلقہ خبریں