مشکل فیصلوں کی بدولت پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہو چکی ہے،احسن اقبال

ظفروال(قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان، وفاقی وزیر اور مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹا اور کرپٹ ثابت کر دیا ہے اب انہیں اخلاقی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے کسی دربار کا دربان بن جانا چاہیے اور اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں پر توبہ کرنی چاہئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ برباد کرکے اسے دیوالیہ بنانے کے خواب دیکھنے والے اب مایوس ہو چکے ہیں پی ڈی ایم کی مدبر قیادت اور وزیر اعظم پاکستان کے بروقت مشکل فیصلوں کی بدولت آج پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہو چکی ہے ڈالر کی اڑان اب ختم ہو چکی اب ڈالر لینڈنگ پوزیشن اختیار کر چکا جو بہتر معاشی حکمت عملی کی واضح دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی پارٹی کسی دوسرے کی کوتاہیوں کا ملبہ اپنے سر نہیں لیتی مگر ملک کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کی قیادت نے عمران حکومت کی بدترین معاشی تنزلی کو قبول کرتے ہوئے اپنی سیاسی ساکھ کو عوام میں نقصان پہنچا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا مگر پاکستان کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ عمران خان جھوٹے وعدے کرکے پاکستان کو معاشی طورپر برباد کر چکا ہے اب وہ اس جھوٹے کرپشن خان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں ایسے ہوشربا انکشافات کر دئیے ہیں کہ اب عمران خان کے خطرناک عزائم سے ہر پاکستانی آشنا ہو چکا ہے پاکستان دشمن ممالک سے کروڑوں ڈالر پارٹی فنڈز حاصل کرکے غیرملکی ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بنا رہا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا رہا اب احتساب کا عمل شروع ہوگا اور ہر اس شخص کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا جس نے ملک کی جڑوں کو معاشی طور پر کھوکھلا کیا ہے ۔

Recent Posts

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

4 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

17 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

30 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

41 mins ago

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

59 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

1 hour ago