بدہضمی سے بچنے کے لئے ان چیزوں کا استعمال کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ کھانا ٹھیک سے ہضم نا ہوتو وہ بدہضمی کی صورت اختیار کرلیتا ہے جس سے اور دوسری بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں . بدہضمی ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسان بھوک سے زیادہ کھانا کھائے یا پھر باسی کھانے کا استعمال کرے .

اسکے علاوہ بھی کئی ایسی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا ہے کبھی کبھی زہریلا کھانا کھانے سے بھی بدہضمی ہو جاتی ہے . آچار، کھٹی چیزیں، تیل کی چیزیں زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی بدہضمی یا سوئے ہضم ہو جاتاہے . بدہضمی سے نجات حاصل کرنے کے لئے ان نسخوں کا استعمال کریں . بھنی اور پسی ہوئی دارچینی لیں ایک چائے کا چمچہ اب اس میں ایک چائے کا چمچ اجوائن شامل کریں . پھر اس میں ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ شامل کریں . اب ایک پتیلی میں ڈیڑھ کپ پانی ڈالیں اور یہ تمام اجزاء ڈال کر اُبال لیں . جب یہ ایک کپ رہ جائے تو چھان کر یہ نیم گرم پانی پی لیں . اس سے آپ کے سینے کی جلن دور ہوگی اگر قبض ہے تو دور ہوگا اور اگر پیٹ خراب ہے تو اس میں آرام آئے گا اور پیت کا درد بھی ختم ہو جائے گا . . .

متعلقہ خبریں