شہباز گل کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی ، فواد چوہدری نے خبر کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل سے متعلق میڈیا پر خود سے منسوب بیانات کو فیک قرار دے دیا . یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو بیان دیا وہ تحریک انصاف کا بیانیہ نہیں ہے، ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے .

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے .
انہوں نے کہا کہ جو انہیں قریب سے جانتے ہیں،انہیں معلوم ہے کہ شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے . اس خبر سے تاثر دیا گیا کہ کیا تحریک انصاف شہباز گل کے ساتھ نہیں کھڑی اور ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے .
تاہم فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس خبر کو من گھڑت اور فیک قرار دے دیا .

اس سے پہلے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کے الفاظ نامناسب ہوں گے لیکن لفظ غدار نہیں بناتے . اس طرح تو آپ کے محبوب رہنما،ان کی صاحبزادی اور فضل الرحمن پر کیا کیا نہ ہو جاتا . فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل جیسے لوگ فوج اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، وہ محب وطن شخص ہے . امید ہے جلد غلط فہمیوں کا ازالہ ہو جائے گا .
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملکی سلامتی کے ضامن ادارے کے درمیان تفریق ملک کیلئے تباہ کن ہے . پوری کوشش ہے غلط فہمیوں کا ازالہ ہو،اور سیاسی جماعتوں کو بھی ایک دوسرے کیخلاف حد سے آگے نہیں جانا چاہیے . انکا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات سے ملک میں جمہوریت کمزور ہوئی،اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں . یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں