لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف فنکار بہنیں بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی جانب سے اپنی والدہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے .
سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اسماء عباس کا لکھنا ہے کہ ’میری امی جان کے لیے دعا کیجئے‘ .
دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی ایک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے پر بتایا ہے کہ ’امی کی طبیعت بہتر نہیں ہے، براہِ مہربانی دعا کیجئے‘ .
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ طبیعت ناساز ہونے کے سبب آئی سی یو میں داخل ہوئی تھیں . اداکارہ بشریٰ انصاری نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں‘ .