آصف زرداری اور نواز شریف عمران خان سے چھوٹے ہیں لیکن انکی شکلیں دیکھیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق ویر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،نواز شریف اور شہباز شریف سب عمران خان سے چھوٹے ہیں لیکن شکلیں دیکھیں۔ عمران خان ایتھلیٹ ہیں،ن لیگ والوں نے تو کبھی پسینہ دیکھا ہی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پاکستان میں عیاشی کرنے آتے ہیں ان کا آباہی گھر ہی لندن میں ہے،ان کے نظام میں محنت نہیں ہے،مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں،عارف نقوی ان کے گہرے دوست ہیں۔
ہاکی کلب میں ہم نے ذمہ داری سے انشور کیا ہے کہ آسٹرو ٹرف کو نقصان نہیں ہوگا،ہاکی گراونڈ سے آسٹرو ٹرف نئی لگنی ہے اس لئے اٹھائی گئی۔ ن لیگ کی وزیر اطلاعات نے وزارت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی ریٹنگ اوپر جا رہی تھی جیسے خراب کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا،شہبازگل نے اداروں کے خلاف تحریر نجی ٹی وی پر پڑی،عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے شروع کر دیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آرہاتھا،عمران خان وضاحت دے رہے تھے اور خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے،پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں اور پی ٹی آئی اراکین عمران خان سے سوال کریں۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،پی ٹی آئی اکاونٹس میں فارن فنڈنگ آتی رہی ،جبکہ عمران خان نے 5 برس جھوٹے حلف نامے جمع کرائے۔ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اسکو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا۔

Recent Posts

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

2 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

21 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

39 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

55 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

1 hour ago