‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پراجیکٹ ‘مفت دوا ، آپکی دہلیز پر’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 ہفتے کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کا اتنا بڑا پراجیکٹ شروع کر دیا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2013 میں ن لیگ کا گھروں میں ادویات ڈیلیوری پراجیکٹ گزشتہ حکومت نے ختم کر دیا تھا،ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹس تباہ کرنے کیلئے فتنے آجاتے ہیں، پھر ملک کا ایسا حال ہوتا ہے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج سے دو لاکھ مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر دوائیں فراہم کریں گے، فری میڈيسن منصوبے میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دل کی بیماریوں کی دوائيں بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، چاہتی ہیں کہ 5 سال بعد صوبےمیں کوئی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے ۔
بعد ازاں مریم نواز ادوایات لےکر شادمان کچی آبادی میں رسولاں بی بی اور منور ملک کے گھروں میں پہنچ گئیں،مریضہ رسولاں بی بی وزیراعلیٰ کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کرنےکےعلاوہ ادویات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ بھی کیا اور ایف ایم صحت زندگی کا دورہ بھی کیا۔

Recent Posts

چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری نہیں چلے گئی، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ضیا لانگو

چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری نہیں چلے گئی، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا…

15 mins ago

بلوچستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا خوبصورت نظارہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دالبندین سمیت بلوچستان کے مختلف حصوں میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کا نظارہ دیکھا گیا۔اسٹار…

21 mins ago

حب، بلوچستان میں صنعتی ترقی کے فروغ کیلئے حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ، سیکرٹری انڈسٹریز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری انڈسٹریز بلوچستان نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی…

29 mins ago

یونیورسٹیز پروفیسرز کو تنخواہیں میسر نہیں، منظم سازش کے ذریعے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ…

36 mins ago

ریکورڈیک کے حوالے سے فیصلہ ایک حدتک قابل قبول ہے ،بلوچستان کو 50فیصد حصہ دیا جائے، یونس زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے رہنما و اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری…

43 mins ago

عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیر اعلی بلوچستان

زیارت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل…

54 mins ago