عمران خان کی پنجاب حکومت کو لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب حکومت کو لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں میں وسطی پنجاب کے صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ،سینٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال شریک ہوئے۔
13اگست لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو اجلاس میں بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کو ن لیگی رہنماؤں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات پر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پروسیکیوشن کو تیز کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی ضمانتوں پر موجود لیڈروں کی ضمانت خارج کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر ہاشم نے تحریک انصاف کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وزرات چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارے ن لیگ کے لیڈر پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں۔ اگر میرے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ مجھے میرے چیف منسٹر پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
چند روز قبل ہاشم ڈوگر سے فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کیا کہ پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دس محرم کے فوری بعد 25 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذمہ داران کے خلاف انکوائری کر کے مقدمات درج کیے جائیں گے،اگر عمران خان پر 14 مقدمات ہو سکتے ہیں تو باقی لوگوں پر کیوں نہیں۔دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کا حساب شروع ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

7 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

21 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

30 mins ago

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن…

45 mins ago

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

1 hour ago