پی ٹی آئی جلسے کے باعث پنجاب سوئمنگ چمپئن شپ ملتوی کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے لاہور جلسے کیلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔ لاہور میں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چمپئن شپ شیڈول تھی جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
سوئمنگ چمپئنشپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کیا گیا ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ ایج گروپ سوئمنگ چمپئنشپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert