ویسٹ انڈیز : جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ ،کھلاڑی محفوظ ہیں: پی سی بی

جمیکا(قدرت روزنامہ) جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے . جس سے نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ اور خیریت سے ہیں .

عالمی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا . جس کا مرکز قریبی ملک ہیٹی تھا . جمیکا میں موجود پاکستانی کھلاڑی خیریت سے ہیں . پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکار ہے کہ ہمارے کرکٹ کھلاڑی محفوظ ہیں . بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے لیے بالکل تیار ہیں جو کہ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوگا . . .

متعلقہ خبریں