اکاونٹ میں پیسہ پارٹی اکاونٹ سے آیا بیرون ملک سے نہیں،قاسم سوری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا ہے کہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس ملا تھا،ہمارے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاسم سوری نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ میں صرف 55 لاکھ روپے آئےہیں،اکاؤنٹ میں پیسہ پارٹی اکاؤنٹ سے آیا،بیرون ملک سے نہیں۔
تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی،صرف پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو اچھالا جا رہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے میں طلبی پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پیش نہ ہوئے۔ قاسم سوری کوایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا، قاسم سوری کی طلبی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی وجہ سے کی گئی اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کی طرف سے ایک اکاونٹ میں 55 لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی تاہم سابق ڈپٹی اسپیکر نے ایف آئی میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس کل کوئٹہ میرے گھر موصول ہوا اور میں اس وقت اسلام آباد میں موجود ہوں۔
جہاں سے کوئٹہ کے لیے فلائٹ کی عدم دستیابی پر ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوسکتا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالت نے اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے سے 6 سوالات کے جواب مانگ لیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائر کار میں آتا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لیے کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟ کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر رسوخ پر مبنی تو نہیں؟

Recent Posts

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

16 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago