اکاونٹ میں پیسہ پارٹی اکاونٹ سے آیا بیرون ملک سے نہیں،قاسم سوری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا ہے کہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس ملا تھا،ہمارے اکاؤنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی . میڈیا رپورٹس کے مطابق قاسم سوری نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ میں صرف 55 لاکھ روپے آئےہیں،اکاؤنٹ میں پیسہ پارٹی اکاؤنٹ سے آیا،بیرون ملک سے نہیں .


تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی،صرف پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو اچھالا جا رہا ہے . واضح رہے گزشتہ دنوں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے میں طلبی پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پیش نہ ہوئے . قاسم سوری کوایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا، قاسم سوری کی طلبی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی وجہ سے کی گئی اور ان پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کی طرف سے ایک اکاونٹ میں 55 لاکھ کی ٹرانزیکشن کی گئی تاہم سابق ڈپٹی اسپیکر نے ایف آئی میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹس کل کوئٹہ میرے گھر موصول ہوا اور میں اس وقت اسلام آباد میں موجود ہوں .
جہاں سے کوئٹہ کے لیے فلائٹ کی عدم دستیابی پر ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوسکتا . خیال رہے کہ دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کیا، عدالت نے اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا .
عدالت نے ایف آئی اے سے 6 سوالات کے جواب مانگ لیے . عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائر کار میں آتا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لیے کوئی ہدایات جاری کی ہیں . عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟ کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر رسوخ پر مبنی تو نہیں؟

. .

متعلقہ خبریں