سات روزہ مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 616 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، چاندی کی قیمت میں بھی فی تولہ 135 روپے اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل سات روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 7 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 7 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 135 روپے مہنگی ہونے کے بعد 4 ہزار 735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر مہنگا ہوکر 3 ہزار 616 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دوبارہ 3 ہزار 600 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔
سونے اور چاندی کی تازہ قیمتیں
دھات سابقہ قیمت اضافہ نئی قیمت
سونا 24 قیراط فی تولہ 376,336 روپے 7,800 روپے 384,136 روپے
سونا 24 قیراط 10 گرام 322,647 روپے 6,687 روپے 329,334 روپے
چاندی فی تولہ 4,600 روپے 135 روپے 4,735 روپے
عالمی سونا فی اونس 3,538 ڈالر 78 ڈالر 3,616 ڈالر
مسلسل سات روز تک قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی مارکیٹ میں آنے والا یہ بڑا اضافہ سرمایہ کاروں اور زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
